اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سیّد امین الحق نے کہا ہے کہ پب جی گیم کی بندش کے حوالہ سے وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت نہیں بلکہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں شک …
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سیّد امین الحق کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سیّد امین الحق نے کہا ہے کہ پب جی گیم کی بندش کے حوالہ سے وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت نہیں بلکہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ گیم کی بندش سے نوجوان ایک تفریح اور آمدنی کے ذریعے سے محروم ہوئے ہیں لیکن معاملہ عدالت میں ہے، گیم کھلنے یا بند رہنے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ عدالت جو فیصلہ کرے ایک اچھے قانون پسند شہری کی طرح اسے خوش دلی سے تسلیم کیا جائے۔ سیّد امین الحق کا کہنا تھا کہ نوجوان اور ان کے والدین یہ ضرور دیکھیں کسی گیم سے کوئی منفی رجحانات تو جنم نہیں لے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نوجوان اس گیم میں آگے ہیں انہیں اعتماد ہے کہ وہ یقیناً تعلیمی میدان میں بھی آگے ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان صرف کھیل ہی نہیں تعلیم کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھائیں، ا±مید ہے نوجوان اپنی تعلیم اور صحت مند سرگرمیوں پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں گے۔ امین الحق نے واضح کیا کہ وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کیلئے ہمیشہ سہولت کار رہے گی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسیع فیلڈ میں نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کے بھرپور مواقع ہیں لہٰذا نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کریں۔








