تربیلا ڈیم سے جڑواں شہروں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 400 ملین روپے مختص

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے تربیلا ڈیم سے جڑواں شہروں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے رواں مالی سال2020-21ء کے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 400 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق داخلہ ڈویژن کے جڑواں شہریوں میں پانی کی …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے تربیلا ڈیم سے جڑواں شہروں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے رواں مالی سال2020-21ء کے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 400 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق داخلہ ڈویژن کے جڑواں شہریوں میں پانی کی فراہمی کے نئے منصوبے تربیلا ڈیم سے اسلام آباد اور راولپندی کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے 400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر مجموعی لاگت1248.110 روپے لگائی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال-20 2019ء کے بجٹ میں اسی منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ ( پی سی ون) کے لیے دو ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے جڑواں شہروں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام کا پینے کے پانی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔