دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترنول میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور چار بی ایچ یوز کی تعمیر کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں269.978 ملین روپے مختص

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترنول میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور چار بی ایچ یوز کی تعمیر کے لیے قومی صحت ڈویژن کے منصوبوں کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں269.978 ملین روپے مختص …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترنول میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور چار بی ایچ یوز کی تعمیر کے لیے قومی صحت ڈویژن کے منصوبوں کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں269.978 ملین روپے مختص کیے ہیں۔وزارت قومی صحت کے حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ترنول کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈھوک پراچہ میں 2 سو بستروں پر مشتمل ھسپتال کے پی سی ون کے لیے 65 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ سی ڈی اے اور وزارت مواصلات نے اس ہسپتال کی تعمیر کے لیے جگہ کی فراہمی کا عندیہ دیا ہے اور ہسپتال کی تعمیر کے لیے محکمہ مال نے نشاندہی کر دی ہے۔حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں اس کے علاؤہ مزید چار بنیادی صحت کے مراکز بھی تعمیر کیے جائیں گے جن کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں 204.978 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔