سعودی عرب میں بین الاقوامی پرواز وںکی بحالی کے لئے ابھی کوئی مخصوص تاریخ طے نہیں کی گئی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی

ریاض ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میںبین الاقوامی پرواز وںکی بحالی کے لئے ابھی تک کوئی مخصوص تاریخ طے نہیں کی گئی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی 'جی اے سی اے' نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لئے ابھی کوئی …

ریاض ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میںبین الاقوامی پرواز وںکی بحالی کے لئے ابھی تک کوئی مخصوص تاریخ طے نہیں کی گئی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ‘جی اے سی اے’ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لئے ابھی کوئی خاص تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ سعودی مجاز حکام کی مشاورت کی بنیاد پر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے مارچ کے وسط میں بین الاقوامی پروازیں معطل کردی تھیں۔