اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو ٹیلیفونک رابطہ کیا۔گفتگو کے دوران کورونا وبائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ آپ کی علالت کی خبر سن کر …
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک ، کورونا وبائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو ٹیلیفونک رابطہ کیا۔گفتگو کے دوران کورونا وبائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ آپ کی علالت کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ روبصحت ہیں اور میں آپ کی آواز سننے کا متمنی تھا ۔وزیر خارجہ نے اپنی علالت کے دوران اماراتی وزیر خارجہ کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی حکومتی کاوشوں کو سراہا ۔ وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف ممالک بالخصوص پاکستان کیلئے طبی معاونت کی فراہمی پر اماراتی وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مریخ کیلئے بھجوائے گئے پہلے خلائی مشن پر اماراتی وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ۔اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ”کرونا ویکسین” کی تیاری میں مصروف عمل ہے اور انشاء اللہ ہم اس سلسلے میں جلد کامیابی کے لیے پرامید ہیں ۔دونوں وزرائے خارجہ نے صورت حال معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔








