مسلم لیگ کے 2018ء میں اقتدار چھوڑنے پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے 2018ء میں اقتدار چھوڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے 02 سال میں …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے 2018ء میں اقتدار چھوڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے 02 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 16 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال 2020ء کے اختتام پر کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2ارب66کروڑڈالر رہ گیا ہے۔