وزارت انسانی حقوق کی طرف سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور پاپولیشن فنڈ کے تعاون سے کووڈ۔19سے متاثرہ خواجہ سراﺅں میں عید ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق کی طرف سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے تعاون سے کووڈ۔19سے متاثرہ خواجہ سراﺅں میں عید ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا۔ اس حوالہ سے تقریب بدھ کو وزارت انسانی حقوق میں منعقد ہوئی جس میں متاثرہ افراد میں 120 راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔کورونا وباءکے دوران متاثرہ خواجہ سراﺅں کی فہرست تیار …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق کی طرف سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے تعاون سے کووڈ۔19سے متاثرہ خواجہ سراﺅں میں عید ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا۔ اس حوالہ سے تقریب بدھ کو وزارت انسانی حقوق میں منعقد ہوئی جس میں متاثرہ افراد میں 120 راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔کورونا وباءکے دوران متاثرہ خواجہ سراﺅں کی فہرست تیار کرنے کے لئے پنجاب سے کمیٹی کی ممبران ببلی ملک اور اسلام آباد سے ندیم کاشیش نے جڑواں شہروں سے سروے کے دوران 75 خواجہ سراﺅں سے رابط کیا جس میں انہیں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مشیر نایاب علی، وزارت انسانی حقوق سے عائشہ مغل، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ ٹیم کے ممبران کی معاونت حاصل تھی۔ وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق ربیعہ جویری آغا نے تقریب میں خواجہ سراﺅں میں راشن بیگ تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ 2018ءکے تحت کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اور ملک میں ٹرانس جینڈر قانون موجود ہے جس میں انہیں برابری کے حقوق دیئے گئے ہیں۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا پیغام بھی سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت خواجہ سراﺅں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ خواجہ سراﺅں کو ملک دیگر شہریوں کی طرح یکساں حقوق فراہم کئے جائیں۔ شیریں مزاری نے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں معاشرے کے دیگر افراد متاثر ہوئے ہیں وہاں پر خواجہ سرا بھی بری متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت انسانی حقوق پناہ گاہ ، بحالی اور دیگر طبی و نفسیاتی نگہداشت کی فراہمی کے لئے خواجہ سراﺅں کے لئے تحفظ مراکز بھی قائم کر رہی ہے۔اس کے علاوہ پمز ہسپتال میں خواجہ سراﺅں کے لئے پمز میں علیحدہ وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں