تہران۔ 22 جولائی (اے پی پی)ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے عراق کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعلقات میں ایران کیلئے سب سے اہم بات عراق کے مفادات، سلامتی، عزت، وقار اور اس کی علاقائی صورتحال میں بہتری ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے عراقی وزیر اعظم المصطفی الکاظمی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ایران …
عراق کے مفادات، سلامتی اورعلاقائی صورتحال میں بہتری کے خواہاں ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

مزید خبریں
تہران۔ 22 جولائی (اے پی پی)ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے عراق کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعلقات میں ایران کیلئے سب سے اہم بات عراق کے مفادات، سلامتی، عزت، وقار اور اس کی علاقائی صورتحال میں بہتری ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے عراقی وزیر اعظم المصطفی الکاظمی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ایران کا کبھی عراق کے اندورنی معاملات میں دخل اندازی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ہم خودمختار، آزاد اور پ±ر وقار عراق کے خواہاں ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہم بلاشبہ عراقی حکومت کو کمروز کرنے والی ہر بات کے مخالف ہیں۔ انہوں نے نئی عراقی حکومت منتخب کرنے میں عراقی سیاسی گروہوں اور دھاروں کے اتفاق رائے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔انہوں نے المصطفی الکاظمی کی حکومت کی حمایت پر زور دیتے ہوئے تمام شعبوں میں ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر عراقی وزیر اعظم المصطفی الکاظمی نے ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عراق کی حمایت بالخصوص داعش دہشتگرد کی خلاف جنگ میں ایرانی موقف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو گہرے، قریبی، دیرنیہ اور تاریخی قرار دیا۔








