آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امور زیر غور آئے

راولپنڈی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں بطور قطری …

راولپنڈی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں بطور قطری سفیر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاک۔قطر تعلقات خطہ میں امن و استحکام اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ میں ان کی قیادت میں مزید خوشحالی آئے گی۔ معزز مہمان نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں