معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئر پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت انتہائی قلیل وقت میں 1 کروڑ 3 لاکھ خاندانوں میں کامیابی کے ساتھ امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے، امدادی رقم کی تقسیم کے عمل کے دوران شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، یہ بات قابل تحسین …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت انتہائی قلیل وقت میں 1 کروڑ 3 لاکھ خاندانوں میں کامیابی کے ساتھ امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے، امدادی رقم کی تقسیم کے عمل کے دوران شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، یہ بات قابل تحسین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے بغیر کسی سیاسی مداخلت اور اثرورسوخ کے اتنا بڑا پروگرام چلایا۔ بدھ کو ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت متعدد منصوبے چل رہے ہیں، ہمارے پاس غریب خاندانوں کو ان کی دہلیز تک رقم پہنچانے کا طریقہ کار نہیں ہے تاہم ہم مستحق خاندانوں کی شناخت کر رہے ہیں اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے رقم تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رقم کی تقسیم کے مراکز ہیں جہاں پر ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کا خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت مائیکرو فنانسنگ پروگرام بھی شروع کر رہی ہے جس کے ذریعے غریب خاندانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، ہماری حکومت نے بغیر کسی سیاسی تفریق کے ملک بھر کے مستحق لوگوں کی مدد کی ہے۔ معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے کہا کہ احساس پروگرام کی تفصیلی رپورٹ کابینہ کو پیش کر دی گئی ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کی کارکردگی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی ہو۔