ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) 7.2ارب ڈالر کی لاگت ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار دوستی ایف ایم ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے 90 فیصد پاکستانی جب کہ صرف دس فیصد چینی اس منصوبے پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) 7.2ارب ڈالر کی لاگت ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار دوستی ایف ایم ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے 90 فیصد پاکستانی جب کہ صرف دس فیصد چینی اس منصوبے پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت 1778 کلو میٹر ڈبل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین نے حقیقی معنوں میں ریلوے میں ترقی کی ہے، چین کا ریلوے کا نظام دنیا کا بہترین نظام ہے اور چین کی ریلوے کا نظام پورے ملک تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین سے اس شعبے میں بھر پور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے منصوبے کی تکمیل کے بعد ریل گاڑیوں کے حادثات میں نمایاں طور پر کمی آئے گی کیوں کے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد بیشتر ریلوے پھاٹک ختم ہو جائیں گی۔

مزید خبریں