اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبوں کو ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی گیارہویں کھیپ کی ترسیل مکمل کر لی۔ جمعرات کو پنجاب اور آزاد کشمیر کو حفاظتی سامان کی گیارہویں کھیپ ارسال کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کےپی، بلوچستان، اور سندھ کوگیارہویں کھیپ پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔ گیارہویں کھیپ کے تحت پنجاب …
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبوں کو ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی گیارہویں کھیپ کی ترسیل مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبوں کو ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی گیارہویں کھیپ کی ترسیل مکمل کر لی۔ جمعرات کو پنجاب اور آزاد کشمیر کو حفاظتی سامان کی گیارہویں کھیپ ارسال کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کےپی، بلوچستان، اور سندھ کوگیارہویں کھیپ پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔ گیارہویں کھیپ کے تحت پنجاب کو مختلف اقسام کے3 لاکھ 20 ہزار 426 اور آزاد کشمیرکو 36 ہزار 620 فیس ماسک دیے گئے ہیں، ان ماسک میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسکس شامل ہیں، پنجاب کو ایک لاکھ 46 ہزار 972 حفاظتی سوٹ اور ایک لاکھ 85 ہزار447 میڈیکل گا¶ن بھی دیے گئے۔ آزاد کشمیر کو 16 ہزار 797 حفاظتی سوٹ اور21 ہزار 194 میڈیکل گا¶ن دیے گئے ہیں جبکہ پنجاب کو 2 لاکھ 20 ہزار93 جوڑے جبکہ آزاد کشمیر کو 25 ہزار 153 جوڑے دستانے دیے گئے۔صوبہ پنجاب کو 34 ہزار 688 اورآزاد کشمیر کو 3ہزار 964 سرجیکل کیپس بھی دی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب کو ایک لاکھ 40 ہزار حفاظتی عینکیں اور آزاد کشمیر کو 16 ہزار حفاظتی عینکیں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فیس شیلڈز، شوز کورز، اور پلاسٹک بوٹس بھی وافر مقدار میں ارسال کیے گئے ہیں۔








