اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان بیت المال متوسط طبقے کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان بیت المال اور حکومت پنجاب …
منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان بیت المال متوسط طبقے کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان بیت المال اور حکومت پنجاب کے باہمی اشتراک سے متوسط طبقے کی بحالی اور مہلک امراض میں مبتلا مستحق افراد کے علاج و معالجہ اور خواتین کو ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان بیت المال متوسط طبقے کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاقی و صوبائی محکموں کے باہمی تعاون سے لوگوں کو مستقل بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متوسط طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے پاکستان بیت المال کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔








