پنجاب میں ایک ٹھوس اور موثر صوبائی مالیاتی کمیشن کا نظام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ٹھوس اور موثر صوبائی مالیاتی کمیشن کا نظام عمل میں لایا جائے گا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ٹھوس اور موثر صوبائی مالیاتی کمیشن کا نظام عمل میں لایا جائے گا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت ، کے پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، سیکرٹری منصوبہ بندی، صوبائی سیکرٹری خزانہ اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں صوبوں میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے قیام کے سلسلے میں پنجاب میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے قیام کے امور پر غور اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں بنایا جانا والا صوبائی مالیاتی کمیشن بہت موثر انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ، کے پی کا اس نظام سے متعلق جو تجربہ رہا ہے اس کی بنیاد پر تجاویز مرتب کی جائیں گی ۔ تاکہ پنجاب میں ایک ٹھوس اور موثر صوبائی مالیاتی کمیشن کا نظام عمل میں لایا جا سکے اور اس کے ٹائم لائن اور عملدرآمد کے فریم ورک پر بھی کام کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ ایک ماہ کے اندردونوں صوبوں کی باہمی مشاورت کے بعد ایک اور اجلاس ہوگا جس میں تمام تجاویز کی روشنی میں حتمی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔

مزید خبریں