امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔ 23 جولائی (اے پی پی)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مرکزی بینکوں کی جانب سے معاشی بہتری کے اقدامات کا امکان، چین امریکا کشیدگی اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1 فیصد بڑھ کر 1859.86 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1856.90 ڈالر فی اونس …

نیویارک۔ 23 جولائی (اے پی پی)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مرکزی بینکوں کی جانب سے معاشی بہتری کے اقدامات کا امکان، چین امریکا کشیدگی اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1 فیصد بڑھ کر 1859.86 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1856.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1858.39 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1859.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے وقت نرخ 1 فیصد بڑھ کر 1859.56 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1860.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔