اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی سامان کا عطیہ دیا گیا ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آننے مارکل نے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی اور پاکستان کے سیکیورٹی ورکرز کےلیے 25 ہزار پی پی ایز کِٹس ان کے حوالہ کیں۔ ان …
یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی سامان کا عطیہ، 25 ہزار پی پی ایز کِٹس این ڈی ایم اے کے حوالے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی سامان کا عطیہ دیا گیا ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آننے مارکل نے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی اور پاکستان کے سیکیورٹی ورکرز کےلیے 25 ہزار پی پی ایز کِٹس ان کے حوالہ کیں۔ ان کٹس میں میڈیکل پروٹکٹیو سوٹ، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، کے این95 ماسک اور فیس شیلڈز شامل ہیں ۔ یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے کوووڈ وباءکے خلاف موثر اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانی عوام اور حکومت کیطرف سے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں یو این او ڈی سی کے کنٹری ڈائریکٹر اور نمائندہ نیکٹا بھی موجود تھے۔








