اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کے قیام کی منظور دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کے قیام کی منظور دے دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔کمیٹی 24 اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ہےوزیر امور خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کمیٹی کے …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کے قیام کی منظور دے دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔کمیٹی 24 اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ہےوزیر امور خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کمیٹی کے چیئر مین نامزد کئے گئے ہیں۔کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزراءپرویز خٹک ، اسد عمر ، شفقت محمود، سینیٹر شبلی فراز، شیریں مزاری اور وزیرمملکت علی محمد خان کریں گے۔وزیر اعظم کے مشیران ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان اور مرزا شہزاد اکبربھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ جبکہ حکومتی ممبران قومی اسمبلی و سینٹ ملک محمد عامر ڈوگر،سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور غوث بخش خان مہربھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال چوہدری، سینیٹر محمد جاوید عباسی مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، سینیٹر شیری رحمٰن ، سینیٹر فاروق حامد نائیک جبکہ ایم ایم اے کی رکن اور شاہدہ اختر علی کمیٹی میں حزب اختلاف کی نمائندگی کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی براے قانون سازی کا قیام قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کردہ تحاریک کے تحت عمل میں لایا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے پاس کردہ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020اور اقوام متحدہ (سلامتی کونسل ) ترمیمی بل 2020پر غور کرے گی۔

مزید خبریں