معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، بلاول بھٹو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے پہلے سے ہی صوبائی کارڈ کھیل رہے ہیں لیکن سندھ کے لوگ ان کی جماعت کی …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، بلاول بھٹو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے پہلے سے ہی صوبائی کارڈ کھیل رہے ہیں لیکن سندھ کے لوگ ان کی جماعت کی کارکردگی سے بخوبی واقف ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے تیار نہیں ہیں اور مریم نواز بھی ان دنوں خاموش موڈ میں ہیں اسلئے بلاول بھٹو کو چاہیے کہ لاہور میں وقت ضائع کرنے کی بجائے واپس سندھ چلے جائیں کیونکہ انہیں وہاں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ بلا تفریق احتساب وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے اور وہ گزشتہ 24 سالوں سے اس مقصد کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تمام مشیر اور معاونین خصوصی اپنے اثاثے ظاہر کر چکے ہیں اور وہ سب اپنے اپنے محکموں میں بدعنوانی یا بدعنوانی کرنے کے حوالے سے جوابدہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کو سپورٹ کیا ہے اسلئے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ملک میں انتخاب لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

مزید خبریں