اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈے اے) امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے، دونوں جماعتیں اپنے فائدے کیلئے این آر او لینے کی تاریخ رکھتی ہیں اور جب احتساب کی بات آتی ہے تو کہتی ہیں کہ جمہوریت خطرے میں پڑ گئی ہے، نیب …
معاون خصوصی برائے سی ڈے اے امور علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈے اے) امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے، دونوں جماعتیں اپنے فائدے کیلئے این آر او لینے کی تاریخ رکھتی ہیں اور جب احتساب کی بات آتی ہے تو کہتی ہیں کہ جمہوریت خطرے میں پڑ گئی ہے، نیب پراسیکیوشن کو درست کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت نیب کے قانون میں ترامیم کیلئے سنجیدگی کے ساتھ کوششیں کر رہی ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر نیب قانون کو ٹھیک کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کی بدولت ملک میں کورونا وائرس وباءمیں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک مشکل دور سے گزر رہا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان کی جامع پالیسیوں کی بدولت اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی، نیب کا سارا سیٹ اپ اپوزیشن جماعتوں کا بنایا ہوا ہے، اپوزیشن قائدین پر کیسز ان کے اپنے دور حکومتوں کے دوران بنے ہوئے ہیں، نیب کی پراسیکیوشن کمزور ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتوں کو دعوت ہے کہ وہ آئیں اور حکومت کے ساتھ مل کر نیب قانون میں ترامیم کریں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کے دوست ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر جس طرح سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا آج تک کسی حکومت نے نہیں کیا۔








