او آئی سی کا اسرائیل سے بیمار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

جدہ ۔ 23 جولائی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) نے اسرائیلی جیلوں میں قید بیمار فلسطینیوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل ان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ …

جدہ ۔ 23 جولائی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) نے اسرائیلی جیلوں میں قید بیمار فلسطینیوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل ان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر بیمار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے دباﺅ ڈالیں۔اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بیماریوں کا پابند سلاسل رہنا باعث تشویش ہے، اسرائیل تمام قیدیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے اور قیدیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیاں بند کی جائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، مریض فلسطینیوںکی زندگی بچانے کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ 30 جون کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میںبتایا گیا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں 41 خواتین، 160 نابالغ بچوں اور 365 انتظامی قیدیوں سمیت 4700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔

مزید خبریں