اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھر کے کم آمدنی والے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ ہے، تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کا اہم کردار ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود سے ایم این اے کمال الدین کی سربراہی مِیں مرکزی صدر …
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اور صوبائی صدر آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی ملاقات، پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھر کے کم آمدنی والے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ ہے، تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کا اہم کردار ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود سے ایم این اے کمال الدین کی سربراہی مِیں مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ڈاکٹر افضل بابر، صوبائی صدر آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اور صوبائی صدر اقرا پروگرویسو سکول ایسوسی ایشن بلوچستان محمد نواز پندرانی اور حافظ نعمت اﷲ خان کاکڑ نے ملاقات کی اور وفاقی وزیر کو اپنے اپنے پرائیویٹ سکولز پاکستان کے درپیش مسائل پیش کئے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان بھر کے کم آمدنی والے نجی تعلیمی ادارے جن مسائل کا شکار ہیں حکومت ان کی مالی مدد بھی کرنا چاہتی ہے اور مکمل طور پر ان مسائل سے آگاہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نجی شعبہ تعلیم نے پاکستان میں شرح خواندگی بڑھانے کے حوالے سے اپنا ایک اہم کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کو کم کرنا چاہتے ہیں اسی لئے حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مالی اعانت کا پروگرام بنانے کا بھی کہا ہے۔ پی ایس ایف کے مرکزی صدر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بورڈز نے رجسٹریشن کا جو شیڈول جاری کیا ہے اور میٹرک کے نتائج کے بعد طلبا کو مارک شیٹس وصول کرنے اور کالجز میں داخلے کے لئے جن دستاویزات کی درسگاہوں سے ضرورت ہے اس کو حاصل کرنے کی اجازت دینے کا پروگرام ہم نے بنا لیا ہے۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔








