گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر سے گفتگو

کوئٹہ۔23جولائی ( اے پی پی )گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں محرومی اور پسماندگی ختم کیلئے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیوں کو تشکیل دینے، بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے اور اچھی طرز حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے دورس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور جان لیوا کروناوائرس کے خلاف موجودہ …

کوئٹہ۔23جولائی ( اے پی پی )گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں محرومی اور پسماندگی ختم کیلئے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیوں کو تشکیل دینے، بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے اور اچھی طرز حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے دورس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور جان لیوا کروناوائرس کے خلاف موجودہ حکومت نے مرکزی اور صوبائی سطح پر بروقت اور فوری اقدامات اٹھانے کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں جو ایک خوش آئند عمل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور وزیراعظم پاکستان کے فوکل پرسن برائے کوویڈ نائنٹین فیصل سلطان بھی موجود تھے ملاقات میں ملک و صوبے کے مجموعی امن اومان کی صورتحال، کروناوائرس کے خلاف اٹھائے حکومتی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیابعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار خادم حسین وردگ کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے بھی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی، وفاقی وزیر اسد عمر اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری سے علیحدہ ملاقات کی جس میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور بےروزگاری سے متعلق عوامی مسائل و مشکلات زیر بحث آئے وفد نے پاکستان کے دیگر صوبوں میں بلوچستان کے طلباءوطالبات کیلئے تعلیمی کوٹہ بڑھانے اور صوبے میں بےروزگاری کے خاتمے کیلئے وفاق کی جانب سے بلوچستان کو خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ بھی کیااس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی خاصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں