اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے معاملے پر کے الیکٹرک کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق اظہار وجوہ کا یہ نوٹس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک …
نیپرا نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے معاملے پر کے الیکٹرک کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے معاملے پر کے الیکٹرک کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق اظہار وجوہ کا یہ نوٹس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی پر نیپرا ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا لائسنس بھی معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اگر 15 دن میں نیپرا کو جواب نہ دیا گیا تو پھر دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کے الیکٹرک کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔








