اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرنے والے اراکین اسمبلی نیب قوانین میں ترامیم کرنے بیٹھیں گے تو ترامیم کا کیا بھرم رہ جائے گا، انہیں ازخود کمیٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہئے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرنے والے نیب قوانین میں …
مقدمات کا سامنا کرنے والے نیب قوانین میں ترامیم کرنے بیٹھیں گے تو ترامیم کا کیا بھرم رہ جائے گا، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرنے والے اراکین اسمبلی نیب قوانین میں ترامیم کرنے بیٹھیں گے تو ترامیم کا کیا بھرم رہ جائے گا، انہیں ازخود کمیٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہئے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرنے والے نیب قوانین میں ترامیم کرنے بیٹھیں گے تو ترامیم کا کیا بھرم رہ جائے گا۔ میرے خیال میں وہ اراکین جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ان کو ازخود کمیٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان کی عزت کا خیال کریں۔









