وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی چلاس میں سی ٹی ڈی اہکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے چلاس میں سی ٹی ڈی اہکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے شہید اہکاروں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اپنے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی پیش کی،واقعے میں ملوث …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے چلاس میں سی ٹی ڈی اہکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے شہید اہکاروں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اپنے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی پیش کی،واقعے میں ملوث افراد قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے،دہشت گردی کے آخری سہولت کار کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت شہدا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمی اہکاروں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔