اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے جانوروں کی خرید وفروخت اور قربانی کے سلسلے میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ترامڑی کے مقام پر مویشی منڈی کے دورے کے موقع پر کیا۔ صدر مملکت …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اسلام آباد میں ترامڑی کے مقام پر مویشی منڈی کے دورے کے موقع پر گفتگو
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے جانوروں کی خرید وفروخت اور قربانی کے سلسلے میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ترامڑی کے مقام پر مویشی منڈی کے دورے کے موقع پر کیا۔ صدر مملکت نے مویشی منڈی میں لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر بیوپاریوں نے صدر مملکت کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ جانوروں کی خریداری اور قربانی کے وقت حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔ صدر مملکت نے بیوپاریوں اور لوگوں کو کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کے تلقین کی۔ انہوں نے مویشی منڈی میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔









