وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ، صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی خصوصی شرکت

مظفر آباد۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس پیر کو یہاں ہوا۔اجلاس میں صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی خصوصی شرکت کی۔شرکاء کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر …

مظفر آباد۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس پیر کو یہاں ہوا۔اجلاس میں صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی خصوصی شرکت کی۔شرکاء کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 35 اے کا خاتمہ اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،ایک سال ہو گیا ہے مقبوضہ کشمیر مکمل ملٹری محاصرے میں ہے عوام قیدیوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں،حکومت پاکستان ہندو ستانی اقدامات کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ سفارتی مہم چلائے،پاکستان میں ایک قومی لائحہ عمل اختیار کیا جاے آزادکشمیر اور تارکین وطن دنیا بھر میں پوری یکسوئی کے ساتھ ہندوستان کے خلاف پرامن سیاسی تحریک چلائیں گے،مودی کی انتہا پسندانہ سوچ نے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیرکے معا ملے پر آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں تمام اداروں میں کشمیر کے معاملے پر مکمل ہم آہنگی ہے،پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،5 اگست کو وزارت خارجہ میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ریاستی جماعتوں کا پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے 5 اگست کو بھرپور طریقے سے منانے پر ریاستی قیادت کی طرف سےاظہار تشکر کیاگیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری قیادت کو کشمیر پالیسی اور بین الاقوامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔