پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مومنہ وحید

لاہور۔4 اگست (اے پی پی )پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کروائی۔ذرائع کیمطابق مومنہ وحید کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء …

لاہور۔4 اگست (اے پی پی )پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کروائی۔ذرائع کیمطابق مومنہ وحید کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں،پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے قیمتی لہو سے تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہاپولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔