وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی پرزور مخالفت کے باوجود پانچ دہائیوں کے بعد …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی پرزور مخالفت کے باوجود پانچ دہائیوں کے بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا تیسری مرتبہ زیر بحث آنا ہماری اہم سفارتی کامیابی ہے، بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی نے بہترین خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر مو¿ثر انداز میں پیش کرنے اور وادی میں جاری بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں