وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن وزیراعظم مہنداراجہ پاکسے کو عام انتخابات میں ان کی جماعت کی شاندارکامیابی پرمبارکباددی

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجہ پاکسے کو 5 اگست کوہونے والے عام انتخابات میں ان کی جماعت کی شاندارکامیابی پرمبارکباددی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجہ پاکسے کو ٹیلی فون کیا ورانہیں ان کی جماعت کی حالیہ انتخابات میں کامیابی پرمبارکبادپیش کی۔ وزیراعظم نے اپنے سری لنکا کے ہم منصب کوکوویڈ19 کے خلاف …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجہ پاکسے کو 5 اگست کوہونے والے عام انتخابات میں ان کی جماعت کی شاندارکامیابی پرمبارکباددی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجہ پاکسے کو ٹیلی فون کیا ورانہیں ان کی جماعت کی حالیہ انتخابات میں کامیابی پرمبارکبادپیش کی۔ وزیراعظم نے اپنے سری لنکا کے ہم منصب کوکوویڈ19 کے خلاف حکومتی حکمت علمی بالخصوص انسانی زندگیوں و روزگارکے تحفظ اورمعیشت کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔سری لنکا کے وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کو ملک میں کوروناوائرس کی وباءکی صورتحال اورسری لنکاکی سیاحت پراس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس امید کااظہارکیا کہ وزیراعظم مہنداراجہ پاکسے کی وزارت عظمیٰ کے دوسرے دورمیں دونوں برادرممالک کے درمیان تعلقات مزیدفروغ پائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے تمام شعبوں میں سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی مکمل معاونت کے عزم کااعادہ کیا۔انہوں نے سری لنکا کے وزیراعظم کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔ پاکستان اورسری لنکاءکے درمیان قریبی دوستانہ اورباہمی تعاون پرمبنی تعلقات قائم ہیں۔پاکستان ہمیشہ برادر ملک سری لنکاءکے ساتھ کھڑا رہاہے ۔ سری لنکاءپاکستان کا سلامتی، بڑھوتری، ترقی اورپیش رفت میں قابل فخر شراکت دارملک ہے۔دونوں ممالک جنوبی ایشیاءکے علاقایہ ممالک کی تنظیم سارک کے فریم ورک کے تحت قریبی کام کرررہے ہیں۔

مزید خبریں