وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان اور امریکا اتحادی ہیں،لویا جرگے کے انعقاد سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعے کوامریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان اور امریکا اتحادی ہیں،لویا جرگے کے انعقاد سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعے کوامریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کی قیادت پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان اور امریکا اتحادی ہیں۔وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نفرت انگیز پالیسیوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہوا اور اسی دن اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں کشمیر سے متعلق مباحثے کے انعقاد نے ایک بار پھر کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو واضح کر دیا ہے۔وزیر خارجہ نے 5 اگست کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کشمیر سے متعلقہ مباحثے میں امریکا کی شرکت پر امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور نہتے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد ملے گی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کے حوالے سے بھی تبادلہ ءخیال ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے مستقل سیاسی حل کے لیے کی جانے والی مصالحانہ کوششوں میں اپنی معاونت جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ نے "افغان امن عمل” کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بین الاافغان مذاکرات کے جلد انعقاد پر زور دیا اور کہا کہ لویا جرگے کے انعقاد سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان کی مدد اور معاونت پر امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے باعث کورونا وبا کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور معاشی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔

مزید خبریں