وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منایا جا رہا ہے، ٹائیگر فورس ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم میں شامل ہونے کو تیار، وزیراعظم یوتھ پروگرام

136
ٹائیگر فورس

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منایا جا رہا ہے۔ٹائیگر فورس ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم میں شامل ہونے کو تیارہیں۔ملک میں پہلی بار شجر کاری مہم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی فیچر کے استعمال کی منظوری دے دی۔ایپلیکیشن میں جیو ٹیگنگ کی خصوصی سہولت بھی متعارف کروا دی گئی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق ایپلیکیشن کے ذریعے لگائے گئے پودوں کی لائیو لوکیشن اور تعداد معلوم کی جا سکتی ہے۔پودا لگانے والا رضا کار ایپلیکیشن کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کر سکے گا۔نوجوانوں نے ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے دوران 16 ہزار پودے لگا دئیے۔خصوصی ایپلیکیشن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کی گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل شجر کاری مہم کا آغاز ہوا ہے،کراچی سے خیبر تک لگائے گئے ایک ایک پودے کا لائیو ریکارڈ دستیاب ہو گا،اکثر اپوزیشن ارکان کو بھی پودے گننے کا شوق رہتا ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے پودے گن سکیں گے،چاہیں تو تجربہ کے طور پر اپنے گھر میں پودا لگا کر لائیو اپ ڈیٹ دیکھ لیں, عثمان ڈارنے کہا کہ شجر کاری مہم کا ڈیٹا 3 مختلف طریقوں سے حاصل کیا جا سکے گا۔شہری 8070 پر GS لکھ کر میسج بھی بھیج سکیں گے۔محکمہ جنگلات کے افسران بھی موبائل میں شجر کاری مہم کا ریکارڈ رکھیں گے۔