اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ کراچی …
وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال، کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔








