اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے پورے خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران افغان امن عمل …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے پورے خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کے انعقاد سے افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن میں مدد ملے گی۔ افغانستان میں قیام امن سے پورے خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔








