بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح تحریک انصاف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، جدید سہولتوں کا حامل یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پشاور کے عوام کے لیے تحفہ ہے،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح تحریک انصاف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، جدید سہولتوں کا حامل یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پشاور کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح تحریک انصاف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، جدید سہولتوں کا حامل یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پشاور کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جدید سہولتوں کا حامل یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پشاور کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جدوجہد اور محنت سے ہمیشہ اپنے ناقدین کو غلط ثابت کیا۔