پشاور ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمراں خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے آغاز سے عام آدمی کی زندگی میں انقلاب آئے گا اور یہ منصوبہ پشاور کے شہریوں کے لئے نعمت ثابت ہو گا، ہائبرڈ بسوں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہو گی اور عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات …
بی آر ٹی منصوبے کے آغاز سے عام آدمی کی زندگی میں انقلاب آئے گا ، یہ منصوبہ پشاور کے شہریوں کے لئے نعمت ثابت ہو گا، وزیر اعظم عمران خان کی بی آر ٹی منصوبے پر گفتگو

مزید خبریں
پشاور ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمراں خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے آغاز سے عام آدمی کی زندگی میں انقلاب آئے گا اور یہ منصوبہ پشاور کے شہریوں کے لئے نعمت ثابت ہو گا، ہائبرڈ بسوں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہو گی اور عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بی آر ٹی منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختنخوا محمود خان، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مذہبی مور پیر نور الحق قادری، سپیکر خیبر پختنوخوا اسمبلی مشتاق غنی سمیت منتخب نمائندوں اور سرکاری حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹرو بس کا بہترین منصوبہ ہے اور معیار کے لحاظ سے بھی بہت اعلیٰ اور تھرڈ جنریشن منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے اثرات پشاور کی ترقی پر پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پشاور کی مین شاہراہ پر رش کے باعث گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ بی آر ٹی کے ذریعے پشاور کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 27 کلومیٹر کے اس بس ٹریک کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک دباﺅ بھی کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم ہے۔ مجھے اس حوالے سے کچھ تحفظات تھے لیکن پرویز خٹک جو اس وقت وزیراعلیٰ تھے وہ اس منصوبے کے حق میں دلائل دیتے تھے۔ ثابت ہو ا کہ ان کی رائے درست تھی، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے مزدور، محنت کش اور آم آدمی کی زندگی میں انقلاب آئے گا۔ وزیراعظم نے بی آر ٹی کے منصوبے کے تحت کرائے عام آدمی کی پہنچ کے مطابق رکھنے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کا بھلا سوچنا ہے۔ 10 سے 50 روپے کا کرایہ عام آدمی کی دسترس میں ہے۔ یہ منصوبہ مزدوروں ، محنت کشوں اور عام آدمی کے لئے نعمت ثابت ہو گا۔ طلبا کو بھی اس سے بڑی سہولت حاصل ہو گی اور تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں تک رسائی بھی بہتر اور آسان ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے پشاور اور گردونواح کا پورا علاقہ بہترین سفری سہولیات سے مستفید ہو گا۔ اس سے خوشحالی آئے گی اور فی کس آمدن بھی ہو گی۔ وزیر اعظم نے اس منصوبے کے تحت ہائبرڈ بسیں چلائے جانے کو بھی سراہا اور کہا کہ ماحولیات کے لحاظ اس سے ماحول کی بہتری اور آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔








