اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے ذہنی طور پر معذور پاکستانی ہندو نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 8 اگست کی رات کو بی ایس …
ترجمان دفتر خارجہ کی بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ذہنی طور پر معذور پاکستانی ہندو نوجوان کے قتل کی مذمت ،بھارت پاکستان کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا‘ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے ذہنی طور پر معذور پاکستانی ہندو نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 8 اگست کی رات کو بی ایس ایف نے نگرپارکر سیکٹر میں بیرو مال نامی ایک 17 سالہ شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ذہنی طور پر معذور پاکستانی ہندو کی یہ قابل مذمت ہلاکت سرحد کے اس پار نام نہاد’ دراندازی ‘سمیت پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات اور پروپیگنڈا مہم کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذہنی طور پر معذورپاکستانی ہندو کو مارنا اور’در اندازی”‘کا واویلا کرنا جھوٹے بھارتی دعووں کو بے نقاب کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈا،ملک میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ناقابل قبول صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔








