اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سول ایوی ایشن ڈویژن نے پاکستان میں ہوابازی کے فروغ، فریقین کے لئے آسانیاں پیدا کرنے، سیاحت کی حوصلہ افزائی اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دو سال کے دوران متعدد اقدامات اٹھائے، تین ناکارہ جہازوں کو کار آمد بنانے اور قومی ایئر لائن پی آئی اے سکیورٹی …
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایوی ایشن ڈویژن کے قومی ایئر لائن کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لئے دو سال کے دوران متعدد اقدامات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سول ایوی ایشن ڈویژن نے پاکستان میں ہوابازی کے فروغ، فریقین کے لئے آسانیاں پیدا کرنے، سیاحت کی حوصلہ افزائی اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دو سال کے دوران متعدد اقدامات اٹھائے، تین ناکارہ جہازوں کو کار آمد بنانے اور قومی ایئر لائن پی آئی اے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے نادہندگان کی فہرست سے نکالنے، اخراجات میں 76 فیصد کمی اور محصولات میں 42 فیصد اضافہ کیا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایوی ایشن ڈویژن نے قومی ایئر لائن کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لئے دو سال کے دوران متعدد اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ سیاحت کے فروغ کے ذریعے قومی ترقی میں حصہ ڈالا جا سکے۔ قومی ایوی ایشن پالیسی 2019ءکا نفاذ کیا گیا۔ اگست 2018ءسے پہلے پی آئی اے تباہی کے دہانے پر تھا اور اس کا خسارہ 114.3 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا جبکہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بھی پی آئی اے کو نادہندگان کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔موجودہ حکومت نے دو سال کے دوران اس شعبہ کی بحالی کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ عالمی معیارات کے مطابق ڈھالنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے اس کی بدولت سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران گورننس کی بہتری کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے اور محصولات میں اضافہ کیا گیا اور قومی پرچم بردار ایئر لائن کو بحال کیا گیا۔ ادارہ جاتی اصلاحات کے علاوہ ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کے لئے مو¿ثر اقدامات بھی اٹھائے گئے اور منی لانڈرنگ کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی گئی۔ ہوا بازی کے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہوائی اڈوں کو عالمی معیارات کے مطابق ڈھالا گیا اور ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لئے مراعات دی گئیں تاکہ سیاحت کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ قومی ایئر لائن کی بیرون ملک املاک کو قابل استعمال لانے کے لئے معاہدے کئے گئے تاکہ محصولات میں اضافہ ہو سکے۔ پی آئی اے کے واجبات کی ادائیگی کے لئے مالیاتی تبدیلی عمل میں لائی گئی اور کووڈ۔19 کے دوران مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا گیااور امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ سکیورٹی اور سیفٹی جائزہ کامیابی سے مکمل کیا گیا اور امریکا سے براہ راست پروازیں پہلی مرتبہ شروع کی گئیں۔ منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے قیام کے علاوہ تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جوائنٹ سرچ کاﺅنٹر قائم کئے گئے اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی رہائش کو بہتر بنانے اور عملہ کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ قومی ایوی ایشن پالیسی 2019 کے تحت اراضی کو لیز پر دینے کی پالیسی اور سول سروس رولز 2014 پر نظرثانی کی گئی۔ تمام ہوائی اڈوں سمیت گوادر ایئرپورٹ پر ایئرفیلڈ لائٹنگ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیول ٹو سے لیول تھری تک راہداریاں تعمیر کی گئی ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک ٹرمینل کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے اور سیدو شریف ایئرپورٹ پر رن وے، ٹیکسی وے اور ایپرون کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ کوئٹہ ایئر پورٹ پر ایئر فیلڈ لائٹنگ کا انتظام کیا گیا اور سول سپورٹس کمپلیکس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کرکٹ گراﺅنڈ میں شائقین کے بیٹھنے کے لئے جگہ تعمیر کی گئی۔ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور ایئرپورٹ، ڈی آئی جی خان، راولاکوٹ، پشاور ہوائی اڈوں کی اپ گریڈیشن کے لئے اقدامات کئے گئے۔ ہوائی اڈوں پر کارگو کی سہولیات مسافروں کی آمد و روانگی کے کاﺅنٹرز پر مسافروں کی سہولت کے لئے خدمات کو بہتر بنایا گیا۔ طیاروں کی سیفٹی سٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے قواعد و ضوابط میں بہتری لائی گئی اور پہلی مرتبہ ایوی ایشن سیکٹر کی نگرانی کافورم قائم کیا گیا تاکہ پالیسی ساز اداروں سے این او سی کے حصول میں مدد لی جا سکے۔ قومی ایس اے آر کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے اور ایم ایس ایس ریڈارسسٹم کو فعال بنایا گیا۔ انسانی وسائل کی ترقی کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔ قومی ایئر لائن کے تین ناکارہ جہازوں کو کار آمد بنایا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خدمات کی بہتری کے لئے آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے پروگرام کے تحت ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات میں اضافہ مختلف ایئرلائنوں کے جہازوں کے لئے سہولیات کی بہتری اور ایئرپور ٹ سکیورٹی فورس کے مرد وخواتین عملہ کے لئے علیحدہ علیحدہ بیریکس اور رہائشی سہولیات کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز مختص کئے ہیں۔








