حکومت کے دو سالہ دور میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے، ان کے اثرات میں کمی لانے سے متعلق 11 منصوبے مکمل کئے، 20 کروڑ ڈالر عالمی فنڈنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے، وزارت کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دو سالہ دور حکومت میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے اور ان کے اثرات میں کمی لانے سے متعلق 11 منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیئے جبکہ 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی عالمی فنڈنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ دو سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دو سالہ دور حکومت میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے اور ان کے اثرات میں کمی لانے سے متعلق 11 منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیئے جبکہ 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی عالمی فنڈنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ دو سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق رپورٹ کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کے شروع کردہ منصوبوں میں دس بلین ٹری سونامی پروگرام، کلین گرین پاکستان انڈیکس، پاکستان ہائیڈرو میٹ اینڈ کلائمیٹ سروسز پراجیکٹ، پلاسٹک کے لفافوں پر پابندی کے نفاذ، نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی، اینٹوں کے بھٹوں کے لئے زگ زیگ ٹیکنالوجی، گلاف پراجیکٹ ٹو، موسمیات سے ہم آہنگ زراعت، برفانی چیتے اور اس کے لئے ماحول کے تحفظ، گرین اکنامک سٹیمولس، کلین گرین پاکستان اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں۔ موجودہ حکومت کا ماحولیات کے تحفظ کا منصوبہ ٹین بلین ٹری سونامی ہے جس کے تحت ملک بھر میں دس ارب درخت لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 110.082 ارب روپے سے زائد ہے۔اس میں 98 ارب روپے سے زائد جنگلات، 12 ارب روپے سے زائد جنگلی حیات کے لئے مختص ہیں۔ اسی طرح حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے نیشنل پارکس کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت آئندہ چار سالوں میں دس لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ گزشتہ دو سال کے دوران ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت 324 ملین پودے لگائے گئے جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے لئے 85 ہزار روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے۔ اسی طرح ستمبر 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے کلین گرین پاکستان انڈیکس کا افتتاح کیا جبکہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پنجاب کے 12، خیبرپختونخوا کے سات شہروں، شہروں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید خبریں