اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نسلی تعصب،عدم برداشت، امتیازی سلوک ، بدعنوانی ، تشدد اور تشدد پر اکسانے کے خلاف لوگوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں پیشرفت جاری رکھے گا۔ہفتہ کو مذہبی یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ کے عالمی دن کے موقع …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مذہبی یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ کے عالمی دن پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نسلی تعصب،عدم برداشت، امتیازی سلوک ، بدعنوانی ، تشدد اور تشدد پر اکسانے کے خلاف لوگوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں پیشرفت جاری رکھے گا۔ہفتہ کو مذہبی یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر نسلی تعصب ، نفرت اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں سے تشویش ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمآری حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ اور عقیدے کی بنیاد پر آزادی کے فروع کیلئے مقامی سطح پر متعدد اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر مبنی تشدد کے واقعات کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور متاثرین کی حمایت میں بین الاقوامی برادری کیساتھ شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بابائے قوم کے وژن کے مطابق پاکستان امن ، رواداری ، بین ثقافتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اندرون و بیرون ملک دونوں ممالک کے بین الاقوامی اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔








