گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 586 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے‘ 10 افراد جاں بحق ہوئے‘ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 586 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 8 مریض ملک …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 586 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 8 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25ہزار 537 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 708، پنجاب میں 7 ہزار 271,خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 320، اسلام آباد میں 3 ہزار 537, بلوچستان میں 668،گلگت بلتستان میں 295،آزاد کشمیر میں 371 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 317 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 138 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 10 ہزار 626 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 241، بلوچستان میں 12 ہزار 473، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 638، اسلام آباد میں 15 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 602، پنجاب میں 96 ہزار 57 اور سندھ میں 1 لاکھ 27 ہزار 691 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 231 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 357 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں اور 2 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 188،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 246 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 141 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 63 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 24 لاکھ 14 ہزار 902 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 188 مریض زیر علاج ہیں۔