کوویڈ 19 کی وباء اوراس کے نتیجہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سال 2020ءمیں ارضیاتی سرگرمیوں میں کمی

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم نے کہاہے کہ کوویڈ 19 کی وباء اوراس کے نتیجہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سال 2020ءمیں ارضیاتی سرگرمیوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔یہ بات عالمی اقتصادی فورم نے سائنسی وتحقیقی جریدہ ”سائنس“ کی ایک تحقیق کی روشنی میں کہی ہے۔تحقیق کے مطابق دنیاءبھرمیں کوروناءوائرس کی وباءاوراس کے نتیجہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ارضیاتی سرگرمیاں کم …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم نے کہاہے کہ کوویڈ 19 کی وباء اوراس کے نتیجہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سال 2020ءمیں ارضیاتی سرگرمیوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔یہ بات عالمی اقتصادی فورم نے سائنسی وتحقیقی جریدہ ”سائنس“ کی ایک تحقیق کی روشنی میں کہی ہے۔تحقیق کے مطابق دنیاءبھرمیں کوروناءوائرس کی وباءاوراس کے نتیجہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ارضیاتی سرگرمیاں کم ہوئی ہیں، ارضیاتی سرگرمیاں زیادہ ترزلزلوں،آتش فشانی عمل، سونامی، لینڈسلائیڈنگ، اورانسانی سرگرمیوں سے رونماءہوتی ہیں۔تحقیق کے مطابق ہرروز کرہ ارض پرانسانی سرگرمیوں سے ارتعاش پیداہوتا ہے جوسطح زمین پرسفرکرتا ہے اس ارتعاشی شورکو ”اینتھروپوجینیک“ شورکانام دیاگیاہے، تحقیق کے مطابق مارچ سے لیکرمئی 2020ءتک کے عرصہ میں اینتھروپوجینیک شورمیں 77 ممالک میں اوسطاً 50 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔شہری علاقوں میں اینتھروپوجینیک شور میں زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اس تحقیق میں 27 ممالک کے 66 اداروں کے ارضیاتی سٹیشنوں کے 76 ماہرین اوردنیاءبھر میں 300سزمک سٹیشنوں سے حاصل کردہ ڈیٹا کااستعمال کیا گیاہے۔تحقیق کے مطابق اگرچہ سال 2020ءمیں زلزلوں کی شرح میں کمی نہیں آئی ہے تاہم دیگرارضیاتی سرگرمیوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔تحقیق میں کہاگیاہے کہ نیویارک اورسنگاپورجیسے گنجان آباد شہروں میں ارضیاتی شورمیں زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔