پشاور۔23اگست(اے پی پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع اورکزئی کے علاقہ ڈولہ میں لیز مائن میں گیس دھماکے سے کان کنوں کے جان بحق اور زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مائن لیز اونر کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ گذشتہ روز کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دو کان کن جان بحق اور …
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اورکزئی میں لیز مائن میں گیس دھماکے کا نوٹس

مزید خبریں
پشاور۔23اگست(اے پی پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع اورکزئی کے علاقہ ڈولہ میں لیز مائن میں گیس دھماکے سے کان کنوں کے جان بحق اور زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مائن لیز اونر کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ گذشتہ روز کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دو کان کن جان بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔ وزیر اعلی نے لیز مائنز میں کام کرنے والے محنت کشوں کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کو متعلقہ لیز اونر کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو واقعے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔








