میرپورمیں سوئی گیس منصوبے میں کافی عرصہ سے توسیع نہیں ہو سکی لیکن اب اس میں توسیع کے لئے سروے کا کام شروع ہو گیا ہے جو جلدہی مکمل ہو جائے گا وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ میرپورمیں سوئی گیس منصوبے میں کافی عرصہ سے توسیع نہیں ہو سکی لیکن اب اس میں توسیع کے لئے سروے کا کام شروع ہو گیا ہے جو جلدہی مکمل ہو جائے گا اور اس کے بعد کوشش کی جائے گی کہ جلد سوئی گیس بھی لگ جائے اس سلسلہ میں محکمہ سوئی گیس …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ میرپورمیں سوئی گیس منصوبے میں کافی عرصہ سے توسیع نہیں ہو سکی لیکن اب اس میں توسیع کے لئے سروے کا کام شروع ہو گیا ہے جو جلدہی مکمل ہو جائے گا اور اس کے بعد کوشش کی جائے گی کہ جلد سوئی گیس بھی لگ جائے اس سلسلہ میں محکمہ سوئی گیس مکمل تعاون کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدراور میرپور سے ممبر قانون ساز اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو بتایاکے گزشتہ حکومتوں نے میرپور میں سوئی گیس میں توسیع پر کوئی توجہ نہیں دی۔لیکن وزیراعظم عمران خان اور آپ کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اب مجھے یقین ہے کہ حلقہ کھڑی کے ساتھ ساتھ میرپور میں بھی گیس کی توسیع کے منصوبے پر جلدکام شروع ہو جائے گا اور ابتدائی سروے بھی جلد مکمل ہو جائے گایہ وزیراعظم عمران خان کی میرپور کے عوام سے محبت کاخصوصی اظہار ہے۔کیوں کہ اس سے قبل آدھے میرپور میں گیس تھی اور آدھے میں نہیں۔لیکن اب توسیعی منصوبے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔بیرون ملک کشمیری جن کی بڑی تعداد کا تعلق میرپور سے ہے یہ سوئی گیس کا منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ان کے لیے تحفہ ہے۔