اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے’ محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز سندھ، جنوب مشرقی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز سندھ، جنوب مشرقی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان، لاہور اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں نگرپارکر 38 ، کراچی (لانڈھی 18 ، گلشن حدید ، سرجانی 17 ، صدر 12 ، نارتھ کراچی 10 ، کیماڑی 08 ، جناح ٹرمینل 07، فیصل بیس 05 ، اولڈ ائیرپورٹ03، مسرور بیس ، سعدی ٹاؤن 02 ، یونیورسٹی روڈ 01) ، اسلام کوٹ 17 ، بدین14 ، کلوئی 06 ، ڈپلو 05 ، مٹھی 02 ،بلوچستان میں خضدار 09، پنجاب میں لاہور ائیر پورٹ 04،گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی44، دالبندین، چلاس 43، تربت ، روہڑی اوردادو میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔