نوازشریف کو واپس لانے کے لیے سب سے پہلے قانون کو دلچسپی ہے ، نیب قوانین میں ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، بابر اعوان

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کے لیے سب سے پہلے قانون کو دلچسپی ہے ، نیب قوانین میں ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سیگفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ 9 ماہ سے لندن …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کے لیے سب سے پہلے قانون کو دلچسپی ہے ، نیب قوانین میں ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سیگفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ 9 ماہ سے لندن کی گلیوں میں مٹر گشت کر رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ تندرست ہیں اور ملک واپسی میں ان کے لئے کوئی دشواری نہیں ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی امور کے چیئرمین شاہ محمود قریشی کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن کی ترامیم تحریک انصاف کے لیے قابل قبول نہیں جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی کہا ہے کہ نیب قانون میں ترامیم کے لیے اپوزیشن کے 35 نکات اتنے ناقابل عمل ہیں کہ ان پر بات بھی نہیں ہو سکتی۔ ایک سوال پر بابر اعوان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت اور پی ٹی آئی کی حکومت میں بڑا فرق ہے۔ اس وقت آئین فعال ہے ،منتخب نمائندے اور پارلیمنٹ فعال طور کام کررہی ہے ۔