جولائی کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ، بینکوںنے 225.29 ارب روپے کے قرضے جاری کئے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) جولائی 2020ءکے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران بینکوں کی جانب سے 225.29 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جون 2020ءکے دران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ اور انفرادی طور پر 214.02 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) جولائی 2020ءکے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران بینکوں کی جانب سے 225.29 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جون 2020ءکے دران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ اور انفرادی طور پر 214.02 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ اس طرح جون 2020ءکے مقابلہ میں جولائی 2020ءکے دوران نجی شعبہ اور انفرادی طور پر قرضوں کی فراہمی میں 11.27 ارب روپے اضفہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جولائی 2020ءکے دوران انفرادی سطح پر بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاروں کو 11.27 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ یہ قرضہ جات سٹاک ایکسچینج میں مختلف کمپنیوں کے حصص خریدنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ادویہ سازی، تیار ملبوسات، کھاد اور تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔