سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی کا دورہ، حکومت نقصانات کا ازالہ کرے گی، قومی اہمیت کی قانون سازی پر ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے، امید ہے ایف اے ٹی ایف کے لئے قانون سازی میں اپوزیشن اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چھت گرنے سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ جمعہ کو سپیکر اسد قیصر نے صوابی کا دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چھت گرنے سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ جمعہ کو سپیکر اسد قیصر نے صوابی کا دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو 15 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات صوابی کے علاقے موسی بانڈہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں ہوگئے تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں کے باعث کافی نقصان پہنچا ہے۔بارشوں سے لوگوں کے جان اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے سے رابطہ ہوا ہے، وزیر اعلی آج سوات کے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے۔ حکومت نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ صوابی میں گزشتہ رات انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں مشکل وقت میں حکومت ہر طرح سے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلا رہے ہیں۔ قومی اہمیت کی قانون سازی پر ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔ امید ہے ایف اے ٹی ایف کے لے قانون سازی میں اپوزیشن اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ قومی نوعیت کے معاملات پر اپوزیشن اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔