سعودی عرب میں کویت سے آنے والے غیرملکیوں اور گاڑیوں پر فیس نہیں ہے

کویت سٹی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) کویت میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیرملکیوں اور گاڑیوں سے فیس کی وصولی کی اطلاعات غلط ہیں۔سعودی سفارتخانے نے ٹو یٹر پر بیان جاری میں کہا ہے کہ کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیرملکیوں اور گاڑیوں پر فیس مقرر کردی گئی …

کویت سٹی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) کویت میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیرملکیوں اور گاڑیوں سے فیس کی وصولی کی اطلاعات غلط ہیں۔سعودی سفارتخانے نے ٹو یٹر پر بیان جاری میں کہا ہے کہ کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیرملکیوں اور گاڑیوں پر فیس مقرر کردی گئی ہے۔سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ دعوی سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ کوئی بھی شخص ایسی کسی بھی اطلاع پر جو سرکاری ادارے سے جاری نہ ہوئی ہو کان نہ دھرے۔