کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،اس کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، سینیٹرشبلی فراز

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،اس کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کوسندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے جنہوں نے12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،اس کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کوسندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے جنہوں نے12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطورصنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔